انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے 5رکنی فل بنچ کو ارسال
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں جج کی عدم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لئے 5رکنی فل بنچ کوبھجوا دی ہے ۔یہ درخواست عمران رضا ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے ۔اس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت قانون جج کی تعیناتی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ آئندہ چند روز میں جج کی تعیناتی ممکن ہو جائیگی۔ درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ اے این ایف عدالت لاہور میں 3 ماہ سے جج تعینات نہیں ہے۔