ملزم سے معاوضہ وصول کرنے پر سب حادثے میں جاں بحق انسپکٹر کو شہید قرار دینے کا حکم واپس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کو شہید قرار دینے کے لئے انسپکٹر جنرل کو جاری کیا گیا اپنا حکم واپس لے لیا۔عدالت نے یہ فیصلہ سرکاری وکیل کے اس موقف پر واپس لیا کہ خاتون اپنے شوہر کی حادثاتی موت کا ملزم سے معاوضہ وصول کرچکی ہے ۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کی اہلیہ پروین اختر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے درخواست گزار کے شوہر سب انسپکٹر شوکت باری کو ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے پر شہید قرار دینے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
حکم واپس