سرکلر ریلوے منصوبہ ،حکومت سندھ کا 4ہزار گھر منہدم کرنے کا فیصلہ

سرکلر ریلوے منصوبہ ،حکومت سندھ کا 4ہزار گھر منہدم کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سرکلر ریلوے کی اراضی پر قائم ساڑھے چار ہزار گھر وں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ فیصلہ جمعہ کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی سمیت تما م ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اس لئے ضروری ہے کہ پہلے ناجائز قابضین کو جگہ خالی کرنے کے لئے نوٹسز جاری کئے جائیں اور اس کے بعد تجاوازت کے خاتمے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا یہ عزم ہے کہ سرکلر ریلوے کی اراضی پر ناجائز طور پر قابض افراد کو بیدخل کرکے سرکاری اراضی سے ہر قسم کا قبضہ ختم کرایا جائے گا کیونکہ حکومت سندھ نے سرکلر ریلوے کے منصوبے کو مکمل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے یہ واضح احکامات ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلائی جائے اور حکومت سندھ پارٹی قیادت کے ویژن پر عمل درآمد کرے گی اور صوبائی حکومت سرکلر ریلوے سمیت ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی جلد مکمل کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -