سی سی پی او لاہور کو اغوا ہونے والی لڑکی کو باز یاب کرنے کا حکم

سی سی پی او لاہور کو اغوا ہونے والی لڑکی کو باز یاب کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نے سی سی پی او لاہور کو اغوا ہونے والی لڑکی کو باز یاب کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔گزشتہ روز عدالتی حکم پر سی سی پی او پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس ایچ او گارڈین ٹاون کے پیش نہ ہونے پر سی سی پی او طلب کیا تھا ۔ سی سی پی او نے بتایا کہ ایس ایچ او گارڈن ٹاون کو معطل کر دیا گیا اور معطلی کے احکامات پیش کیے۔ ہائیکورٹ نے سی سی او کو حکم دیا کہ اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا کر اس بارے میں رپورٹ پیش کی جائے. ۔درخواست پر مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی ۔