کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے تاحال انتخابات نہ کرانے پر ریجنل صدر کونوٹس جاری

کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے تاحال انتخابات نہ کرانے پر ریجنل صدر کونوٹس جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے تاحال انتخابات نہ کرانے پر ریجنل صدر کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز شمالی وزیرستان ایجنسی کے درخواست گذارفرہاداللہ کی رٹ کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پران کے وکیل زاہداللہ زاہد نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذارریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کی صدارت کاامیدوار ہے اورقانون کے مطابق جب اضلاع اورفاٹاکی ایجنسیوں کے انتخابات مکمل ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد ریجن کی سطح پر انتخابات ہوتے ہیں جس میں اضلاع اورایجنسیوں کے عہدیداربطورووٹرووٹ پول کرتے ہیں تاہم جنوبی وزیرستان ایجنسی میں تاحال ریجنل سطح پر انتخابات نہیں ہوئے ہیں جبکہ باقی ایجنسیوں میں یہ انتخابات ہوچکے ہیں اوراصولی طورپر تین ماہ میں انتخابات مکمل ہوں گے لہذاانتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے رٹ کی ابتدائی سماعت کے بعد موجودہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے صدر کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -