وزیراعظم کی آمد، سکیورٹی ریہرسل میں غفلت‘ تھانیداروں‘ اہلکاروں کو سزائیں

وزیراعظم کی آمد، سکیورٹی ریہرسل میں غفلت‘ تھانیداروں‘ اہلکاروں کو سزائیں

  

لاہور(وقائع نگار)وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے تین اہلکارحوالات میں بند،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کی سروس ضبط کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کررہے ہیں جسکی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے ریہرسل کی گئی۔ایس پی سول لائن علی رضا نے ریہرسل ڈیوٹی چیکنگ کے دوران مختلف تھانیداروں سمیت اہلکاروں کو سزا دی۔ ایس پی سول لائن نے مال روڈ پر ایس او پی کے برعکس ڈیوٹی کرنیو الے تین اہلکاروں کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ملک مشتاق کو تاخیر سے آنے پر دو سال کی سروس ضبطگی جبکہ استنبول چوک میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کردیا۔ ایس پی علی رضاکا کہنا تھاکہ ریہرسل کیدوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -