تحریک انصاف ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے : رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے : رانا ثناء اللہ

  

لاہور (اے این این) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے ،قومی اسمبلی میں پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے، امید ہے اسپیکرنوٹس لیں گے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں ،ان کی پارٹی کو عدالت عظمی پر پورا اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے انڈر پریشر لانا چاہتے ہیں ،مگرعوام نے ان کے ہر ایجنڈے کو ناکام کیا ،اب یہ 2نومبر کے ایجنڈے کو عدالت سے برآمد کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے واقعے کی فوٹیج موجود ہے، امید ہے اسپیکر نوٹس لیں گے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا ظرف یہ ہے کہ ان کے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل شو کرتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -