قومی اسمبلی میں (ن )لیگ کا رویہ غیر مہذب تھا ،ڈاکٹرعارف علوی

قومی اسمبلی میں (ن )لیگ کا رویہ غیر مہذب تھا ،ڈاکٹرعارف علوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ن لیگی اراکین کا رویہ انتہائی غیر مہذب تھا ۔ جس طریقے سے انہوں نے قومی اسمبلی میں گالم گلوچ ، تھپر اور مکوں سے آغاز کیا اس سے ن لیگ کی اصلیت ثابت ہو گئی کیونکہ ن لیگ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی ۔ ان کی پرورش جنرل جیلانی کی گود میں ہوئی ہے۔ ایک خاندان کی چور ی چھپانے کے لئے وفاقی وزراء اور پوری حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے’’ انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہیں ۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومتی ارکان نے ہی اپوزیشن بنچوں پر آکر دھمکیاں دینا شروع کیں ۔حکومتی اراکین کی آمرانہ ذہنیت کی وجہ سے اسمبلی کا ماحول خراب ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپوزیشن اراکین پر حملہ کیا۔ عدالت میں متضاد بیانات سامنے آئے جس سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروع ہوا۔ پانامہ لیکس کی چوری میں نواز شریف خاندان پھنس چکا ہے ۔ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔ حکومتی وزراء اور ن لیگ کے اراکین اسمبلی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے ساتھ ساتھ انصاف کو دبانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔تحریک انصاف کی قیادت ان کے گلے کا کانٹا بن چکی ہے۔ چوری کا پھندا چورحکمرانوں کی گردنوں میں فٹ ہو گیا ہے ۔ شریف خاندان کا بچنا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہے۔ حکمرانوں کے پاس منی ٹرائل کا ثبوت نہیں صرف قطری شہزادے کے خطوط ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -