تبدیلی کا راگ الاپنے والوں کے دور میں ہرادارے کا ستیاناس ہوا: پیر صابر شاہ

تبدیلی کا راگ الاپنے والوں کے دور میں ہرادارے کا ستیاناس ہوا: پیر صابر شاہ

  

 ہریپور(نامہ نگار )پانامہ کے ڈرامہ سے سیاسی یتیموں کی سیاست زندہ نہیں ہو سکتی دوسروں پر تنقید کر نیوالے اور کیچڑ اچھالنے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے ،صوبہ میں تبدیلی کے راگ الا پنے والوں نے ہر ادار ے کو تباہ و بر باد کر کے رکھ دیا ہے ،حق بات کہنے والوں کو پولیس کے ذریعہ تھانوں میں حراساں کیا جا تا ہے ،ہری پور اس کی واضح مثال ہے انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن کل بھی عوامی جماعت تھی اور آئندہ بھی رہے گی ،میاں نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑ کن ہے بیرونی قوتوں کے اشاروں پر ناچنے والا اور ملکی ترقی کا دشمن کوئی بھی شخص عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت نہیں نکا ل سکتا اس ملک میں آج تک جتنے بھی میگا پراجیکٹس شروع یا مکمل ہوئے وہ ن لیگ کے دور میں ہو ئے جن کا سہرا میاں نواز شریف کے سر جا تا ہے ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا اعتراف عالمی مالیاتی ادار ے بھی کر رہے ہیں تاہم عمران خان ملکی ترقی کو روکنا چاہتا ہے جسے پاکستانی عوام کبھی ایسا نہیں کرنے دینگے ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ سر حد پیر صابر شاہ ،سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد ،ضلعی صدر صاحبزاد ہ حامد شاہ و دیگر قائدین نے ایک مشترکہ اعلامیہ کے دوران کیا ،سابق وزیر اعلیٰ سرحد پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سی پیک جیسا منصوبہ جس میں شمولیت کیلئے روس و بر طانیہ جیسے بڑ ے ممالک بھی بے تا ب ہیں عمران خان اور اس کے حواری اس منصوبہ کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں پانامہ جیسے ڈراموں کے پیچھے بھی در اصل یہی سازش کار فر ما ہے ان کا ٹارگٹ میاں نواز شریف نہیں بلکہ ملکی ترقی ہے وہ ملک میں وہ سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے اس ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں آج میاں نواز شریف نے ملک سے 80فیصد لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے ملکی معیشت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ،سی پیک سے ملک میں ترقی کا حقیقی معنوں میں انقلاب آئے گا لیکن جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی اور PTIملکر اس ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا نے چاہتے ہیں یہ لو گ عوام کو تر قی کر تا نہیں دیکھ سکتے اس لئے ملک کیخلا ف سازشوں میں مصروف ہیں۔ہم ان سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے ہم اپنے پارٹی قائد اور محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،کارکنوں کے پر زور اصرار پر ہم جلد ہری پو رمیں ورکرز کنونشن منعقد کر رہے ہیں جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے علاوہ دیگر مرکزی قیادت بھی شرکت کریگی ہم اس عوامی ورکرز کنونشن کے ذریعہ عوام دشمنوں پر یہ ثابت کرینگے کہ پاکستان کی عوام آج بھی میاں نوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد رکھتی ہے کہ یہی شخصیت اس ملک کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کریگی اس موقع پر سابق سپیکر سر حد اسمبلی میجر (ر)حبیب اللہ خان ترین نے بتا یا کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ کے بعد ورکرز کنونشن کیلئے مرکزی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے جس کی سربراہی کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے ہم مختلف ذیلی کمیٹیاں بنا کر اس ورکرز کنونشن کو بھر پور طریقہ سے کامیاب کر نے کیلئے انتھک محنت کرینگے تا کہ ہری پور کے نا خداؤں سمیت ان کے آقاؤ ں کو بھی یہ بتا سکیں کہ ہری پور کے عوام کسی کے زر خرید غلام نہیں سابق صوبائی وزیر قاضی محمداسد کا کہنا تھا کہ ورکرز کنونشن کی کامیا بی کیلئے عوامی رابطہ مہم آج سے ہی شروع کرینگے ناراض کارکنوں کو بھی ساتھ ملا ئیں گے آج سے ہم نے ضلع میں ن لیگ کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ہما رے موجودہ و سابق ایم این اے سمیت سب قائدین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں انشااللہ آئندہ آنے والا پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ،عوام PTIکے روایتی تھانہ کلچر سے عاجز آ چکے ہیں ،سرکاری ملازمین کو زبر دستی اپنے ساتھ ملانے والوں کو آئندہ الیکشن میں لگ پتہ جا ئے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -