معیشت کا بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ،رشید پراچہ

معیشت کا بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ،رشید پراچہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدام کریں۔رشید احمد پراچہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے نائب صدر رشید احمد پراچہ نے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ مضبوط معیشت قومی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدام اٹھائیں ۔وفد میں صادق احمد ،محمد جمیل پراچہ، محمد شکیل ، محمد ضیاء اللہ پراچہ ، حبیب احمد پراچہ ، ندیم احمد شامل تھے ۔ وفد نے فیڈریشن نے نائب صدر کو عہدے کا حلف اٹھانے کی مبارکباد دی ۔وفد نے کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ میں انوسٹمنٹ کرنے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارخانے لگانے کی کافی گنجائش ہے اور پلاٹس کافی عرصے سے خالی پڑھے ہوئے ہیں ۔ رشید احمد پراچہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انھوں نے خیبرپختونخواہ کی سیکٹری انڈسٹری فرح حامد سے اس سلسلے میں رابطہ قائم کیا ہے اور انھوں نے پیش رفت کی مثبت انداز میں یقین دہانی کرائی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں کرینگے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -