صوابی میں سسر کو قتل ،ساس اور بہو کو زخمی کرنیوالا قاتل گرفتار

صوابی میں سسر کو قتل ،ساس اور بہو کو زخمی کرنیوالا قاتل گرفتار

  

صوابی ( بیورورپورٹ) زیدہ ضلع صوابی کی پولیس نے موضع شاہ منصور میں سسر کو قتل اور ساس کو بیٹے اور بہو سمیت زخمی کرنے والے ملزم کو ڈرامائی انداز میں آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جب کہ ایک اور کارروائی میں دس کلو گرام چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل اظہار شاہ خان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گذشتہ شام ملزم نوید ولد محمد بہادر سکنہ شاہ منصور نے اپنے سسرال کے گھر میں گھس کر اندھا اندھ فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کا سسر اسرار محمد سکنہ شامنصور موقع پر جان بحق ہوا جبکہ تین اور افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کر دئیے ،مدعی نے تھانہ زیدہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم میرا بہنوئی ہے اور آپس میں گھریلوناچاکی چلی آرہی تھی ،جس کی وجہ سے ملزم نوید نے اچانک ہمارے گھر میں اندر داخل ہو کر اہلخانہ پر فائرنگ شروع کردی جنکی فائرنگ سے اسرار محمد والد لگ کر موقع پر جان بحق ہوا ،اور مسماۃ رانا بیگم والدہ ،مسماۃ حفصا ء زوجہ عرفان بھابھی لگ کر شدید زخمی ہوئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوصوابی نے تھانہ زیدہ پولیس کوملزم کی گرفتاری کے لئے سختی سے ٹاسک سونپ دی گئی ،جس پر زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان ایس ایچ او زیدہ گوہر خان ،اے ایس آئی راز محمد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش شروع کی ،ملزم کی صوابی میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گوہر خان اور اے ایس آئی راز محمد خان بمع نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر اندر ہی گرفتار کرکے آلہٰ قتل کلاشنکوف سمیت کارتوس برآمد کر لی ملزم بیوی کے آپس میں گھریلوں ناچاکی کی بناء پر زخم کا حساب بے گناہ افراد سے لے لی ،علاقہ عوام نے اس درندے کے گرفتاری پر مقامی پولیس کو بے حد سراہا ،جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں زیدہ پولیس نے مجموعی طور پر 10000سے زائد گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ گوہر خان،اے ایس آئی راز محمد خان بمع نفری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش عبداللہ ساکن مرغز سے 2055گرام چرس ایک عدد کلاشکوف ،ایک عدد پستول بمع 40عدد کارتوس برآمد،جبکہ ظفر اقبال سکنہ مرغز سے 3014گرام چرس ،سلیمان سے 1200گرام چرس اعجاز سے 1800گرام چرس و دیگر فیض علی شاہ ،سرتاج سے 3015گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلی ہیں اسی طرح مجموعی طور پر 10کلو سے زائد چرس برآمد کرلی منشیات فروشوں کے خلاف جرم 9ccnsaمقدمہ درج ،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -