فوت شدہ ملازمین کے بچوں میں بھرتی کے تقررنامے تقسیم

فوت شدہ ملازمین کے بچوں میں بھرتی کے تقررنامے تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کی وزیر محنت اور معدنی ترقی انیسہ زیب طاہرخیلی نے جمعہ کے روز ادارہ برائے سماجی تحفظ (ای ایس ایس آئی) کے دوران ملازمت فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہمی کے تقررنامے حوالے کئے۔اس ضمن میں صوبائی وزیر محنت کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایمپلائیز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر جنرل انور خان اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے ورثاء نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تقریب میں مذکورہ ادارے کے سابق ملازمین ستار خان( مرحوم) کے بیٹے حماد احمد،عبدالسلام( مرحوم) کے بیٹے انعام اﷲ جان اور رشید الدین( مرحوم) کے بیٹے عادل حسین کو فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر بطور جونےئر کلرک بھرتی کے تقررنامے حوالے کئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی نے نئے ملازمین کو ملازمت کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوت شدہ سابقہ ملازمین کے بچوں کا حق تھا جو انہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پیشے اور ملازمت کا لاج رکھتے ہوئے پوری دلجمعی سے اپنے فرائض کی بجاآوری کریں اور ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔