ڈیرہ ،مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ کلو چرس برآمد ،2 گرفتار

ڈیرہ ،مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ کلو چرس برآمد ،2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے گلی قرشیاں والی اور عثمانیہ سٹریٹ میں مختلف کاروائیوں کے دوران ڈیڈھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے ،ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے گلی قرشیاں والی میں عامر جلیل ولد فضل جلیل سکنہ خیر آباد سے 1020گرام چرس برآمد کرلی ۔محلہ عثمانیہ میں حسن علی سکنہ نجف آباد کالونی سے پانچ سو تیس گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ٹاؤن پولیس نے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم امان اللہ کو پناہ دینے پر سہولت کار احسان اللہ اتراء سکنہ کھتی کو گرفتارکرلیا ۔