ٹانک میں جے یو آئی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس طلب

ٹانک میں جے یو آئی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس طلب

  

ٹانک ( نمائندہ خصوصی)ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ضلعی ممبران کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام ٹانک کے امیر نے ضلعی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ، تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علما ء اسلام (ف) ٹانک کے ضلعی امیر مولانا شریف الد ین نے جمعیت علماء اسلام کی ضلعی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جسمیں ٹانک ضلعی اسمبلی کے حالیہ بحران میں مبینہ طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جمعیت کے ضلعی ممبران کے خلاف جماعتی سطح پر تحقیقات اور ملوث ضلعی ممبران کے خلاف حکمت عملی طے کی جائیگی واضح رہے کہ ضلعی حکومت کے حالیہ بحران میں جمعیت علماء اسلام کے بعض ضلعی ممبران پر پچتر لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا الزام ہے جمعیت کے بعض ممبران میں پارٹی کے اس اقدام سے کھلبلی مچ گئی ہے تاہم جب اس سلسلے میں جے یوائی ف ٹانک کے نائب امیر حاجی شفقت ملانہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں یکم فروری کے بعد جے یوآئی ضلعی کا بینہ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -