جعلی موبائل سیموں کوایکٹی ویٹ کرنیکے جرم میں ملوث ملزم ضمانت پردلانے کے احکامات جاری

جعلی موبائل سیموں کوایکٹی ویٹ کرنیکے جرم میں ملوث ملزم ضمانت پردلانے کے ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)جسٹس روح الامین نے جعلی موبائل سیموں کوایکٹی ویٹ کرنے کے جرم میں ملوث ملزم ضمانت پردلانے کے احکامات جاری کردئیے استغاثہ کے مطابق ملزم کی جانب سے کیس کی سماعت فرمان اﷲ ایڈوکیٹ کررہے تھے ملزم بہرام خان سکنہ بخشو پل پرالزام کہ اس سی ٹی ڈی پولیس مردان نے گرفتار کیا جس کے قبضے سے جعلی موبائل سیمیں برآمد کی تھے ماتحت عدالت نے سماعت کے دوران ضمانت درخواست خارج کی تھی ملزم نے اپنے خارج ضمانت کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھے عدالت نے سماعت کے دوران وکیلوں دالائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہائی دلانے کے احکامات جاری کردئیے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -