قومی وطن پارٹی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے ،اصغرعلی
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل حاجی تل حیات خان اور اصغر علی خان نے کہا ہے ۔کہ قومی وطن پارٹی اس وقت پختون قوم کی حقوق حاصل کرنے والے واحد جماعت ہے ۔اور پختون قوم کی حقوق حاصل کر نے پر یقین رکھتے ہے ۔عوام قومی وطن پارٹی کاساتھ دیں ۔ائندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل سخرہ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء اصغر خان اپنے ساتھیوں سمیت پ۔پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر بخت کرم ۔محمد درویش۔محمد سیلمان ۔رفیع اللہ ۔نثار خان ۔ادریس خان ۔خالد خان ۔صفی اللہ ۔والی خان ۔ملک زادہ ۔شاہ زرین اور دیگر نے قو می وطن پارٹی میں شمولیت کی اعلان کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید ۔اصغر خان اور دیگر نے بھی خطاب کی ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اس وقت پختون قوم کی واحد جماعت ہے ۔اور پختوں قوم کی حقوق کی حصول کیلئے روز اول سے عملی کام کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام قومی وطن پارٹی کاساتھ دیں ۔ اور افتاب احمد خان شیر پاوں کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والو ں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنادی ۔