بٹ خیلہ ، ضلع کونسل ملاکنڈ کے 15کروڑ کی رقم ہسپتالوں کیلئے آلات خریدنے پر تحفظات

بٹ خیلہ ، ضلع کونسل ملاکنڈ کے 15کروڑ کی رقم ہسپتالوں کیلئے آلات خریدنے پر ...

  

 بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ضلع کونسل ملاکنڈنے15کروڑ کی خطیر رقم سے ہسپتالوں کیلئے آلات و مشنری کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے معاملہ اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جبکہ مالی بحران کے باوجود وزیر اعلیٰ سمیت وزرااور اراکین اسمبلی میں کی تنخواہوں میں 400فیصد اضا فے کی مذمت کرتے ہو ئے غریب عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی قرار دیا ہے کونسل نے ہر ممبر کیلئے کھیلوں کی مد میں50ہزار روپے مختص کرنے کی منظوری بھی جبکہ ممتاز پشتو شاعر وادیب ڈاکٹر خالق زیار کی خدمات کو سہراتے ہو ئے ان کی مغفر ت کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ ہال میں ہونے والے کونسل کے اجلاس کی صدارت کنونیئر کرنل (ر) ابرار حسین یوسفزئی کی جس میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ مختلف محکموں کے سربراہوں اور کونسل کے مرد وخواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنو نیئر نے رولز کے مطابق حاجی فدامحمد اور اصغر ایوب پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا جبکہ سپورٹس آفیسر عبد السلام نے ہر یوسی کیلئے مختص 50ہزار روپے سپورٹس کی مد میں استعمال کرنے کے طریقہ کار بارے تفصیلی بریفنگ دی حاجی فدامحمد نے مختلف محکموں کے سربراہوں اور نمائندوں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اصغر ایوب مہابت خان اور مولانا راشد نورانی نے اپنے حلقوں کے ہسپتالوں کی ناقص صورت حال ادویات اور ملازمین کی کمی پر افسوس کا اظہار اور اصلاح احوال جبکہ بوساق سے باجوڑ لیویز کی چیک پوسٹ کی منتقلی کا مطالبہ کیااصغر ایوب نے محکمہ صحت کی جانب سے15کروڑ روپے سے آلات ومشینری کی خریداری میں ہونے والے غبن کی تحقیقات کا مطالبہ کیاضلع ناظم اس معاملے کو اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیافرید خان نے سخاکوٹ تھانے میں بجلی میٹر کی تنصیب اور کونسل کی ذیلی کمیٹیوں کو فعال بنانے کیلئے جبکہ تحسین اللہ نے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی میں ضلع کونسلر کی منظوری کو لازمی قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا رازق جان ایڈوکیٹ نے ٹی ایم اے درگئی کے جاری تعمیراتی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور پی پی ایچ آئی کو فوری فنڈز دینے کا مطالبہ کیا فضل منان نے سنٹینییل گرلز سکول تھانہ کی خستہ حال عمارت کا مسئلہ حل کرنے اور تھانہ میں ڈاکٹر ہاسٹل کیلئے خریدی گئی زمین کی وضاحت چاہی افضل حسین نے تھانہ ہسپتال میں آلات کی موجودگی کے باوجود بائیو میٹرک سسٹم کے اجراء میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا جہان بادشاہ نے جی پی ایس تنگے کی بوسیدہ عمارت کے کسی وقت گرنے اور ممکنہ حادثے کی پیش بندی کا مطالبہ کیانذیر باچہ نے پلئی روڈ کی جلد تکمیل کا م کی ضرورت پر زور دیاحاجی اکرم خان نے دوبندی واٹر سپلائی کے بجلی کے مسئلے کے حل کا مطالبہ اور ایکسئین واپڈاکے رویے کی مذمت کی سبحانی گل ایمر جنسی ٹرانسفارمر کیلئے مختص رقم کو جلد استعمال کر نے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں خاتون ممبران آسیہ بی بی اور کرن قاسم نے بہبود آبادی مراکز کو فعال درگئی ہسپتال میں سہولتوں کی فراہمی اور خواتین کیلئے سپورٹس فنڈزمختص کر نے کا مطالبہ کیاضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے تمام متعلقہ محکموں کو 28فروری تک ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور غیر معیاری کام اور ناقص میٹریل کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -