ڈیرہ ،پہاڑ پور میں اصل دین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

ڈیرہ ،پہاڑ پور میں اصل دین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نامعلوم وجوہات کی بنا پر سیدو والی پہاڑ پور میں اصل دین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ،پہاڑ پور پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں سیدو والی پہاڑ پور روڈ پر خیبر بھٹہ خشت پر فائرنگ کرکے اصل دین سکنہ بھٹیاں والا پہاڑ پور کو قتل کردیا ۔پہاڑ پور پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ ہفتے خان ولد ماجاں سلیمان خیل سکنہ منگلا بورنگ کے خلاف مقتول کے بیٹے زرخان کی رپورٹ پر قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -