صد سالہ عالمی اجتماع نئی تاریخ رقم کرے گا، قاری محمد عثمان

صد سالہ عالمی اجتماع نئی تاریخ رقم کرے گا، قاری محمد عثمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع پشاور نئی تاریخ رقم کرے گا۔ وطن عزیز کو سیکولر بنانے والوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کارکن جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تعلیم القرآن بلدیہ ٹاؤن میں جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن ، قاضی امین الحق آزاد ، مفتی فیض الحق ، مولانا کفایت اللہ بے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر مولانا علی سید ،مولانا محمد طالوت ، مولانا سعید الرحمن ، مفتی محمد اعجاز ، فاروق سواتی ، استاد افضل ،موسیٰ لغاری ، مولانا حمید الرحمن ، عبدالستار لغاری ، حاجی محمد رفیق تنولی ، مولانا زاہد امین اور دیگر موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ اسلام کے مقدس نام پر حاصل کئے گئے وطن کو سیکولر بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اور دینی تعلیم دینے والے اداروں ،مدارس دینیہ کے خلاف پروپیگنڈا اور ان اداروں کے تقدس کو پامال کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جمعیت علماء اسلام ان تمام سازشوں کو ناکام بنائے گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -