ایف آربنوں کے کوٹہ پرداخلہ کے خواہشمند امیدوار کی رٹ پٹیشن خارج

ایف آربنوں کے کوٹہ پرداخلہ کے خواہشمند امیدوار کی رٹ پٹیشن خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے بنوں میڈیکل کالج میں ایف آربنوں کے کوٹہ پرداخلہ کے خواہشمند امیدوار کی رٹ پٹیشن خارج کردی اورکالج کی داخلہ کمیٹی کے فیصلے کو درست قرار دے دیاہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے درخواست گذار بیت اللہ کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذار ایف آربنوں کارہائشی ہے اوربنوں میڈیکل کالج میں ایف آر کے کوٹے پرداخلے کے لئے درخواست دی تاہم کوٹے پرآنے کے باوجوداسے داخلہ نہیں دیاگیا اوروجہ یہ بتائی کہ ایجنسی سے جماعت اول سے ایف ایس سی تک تعلیم کاحصول لازم ہے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارنے جس سکول سے میٹرک کی تعلیم حاصل کی ہے وہ ایف آربنوں کاسکول ہے تاہم بنوں بندوبستی کی حدود میں واقع ہے فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن خارج کردی اورکالج کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔