برما اور شام میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے،زر فروش خان

برما اور شام میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے،زر فروش خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )الخدمت فاونڈیشن بونیر کے صدر زرفروش خان نے کہاہے کہ برما اور شام میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔لاکھوں مسلمان خوراک ،ادویات ،ملبوسات جیسے بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے ۔سوشل میڈیا پر جو تصاویر شام اور برما کے مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کی اپ لوڈ کئے جاتے ہے ،کوئی بھی اس کو دیکھنا گورا نہیں کرسکتا ،الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے ترکی کے جان سی او نامی ارگنائیزیشن کے ساتھ مل کر تین مرتبہ ان مسلمانوں کی مدد کے لئے خوراک ،ادویات روانہ کی ہے ۔بونیر میں شام اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے چندہ مہم شروع کرنے کا ارادہ کیاہے ۔مخیر خضرات اس کار خیر میں الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر پریس کلب میں مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ۔الخدمت فاونڈیشن کے صدر نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلہ میں ان مسلمانوں کی مدد کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلانا ،چندہ کے لئے بینرز لگانا اور جھولی مہم شروع کی ہے ۔بونیر کے مخیر خضرات الحدمت فاونڈیشن کے ساتھ مالی تعاون کرے ،الحد مت فاونڈیشن پاکستان کے صدر نے ملک کے تمام اضلاع کے صدور کو ذمہ داری سونپ دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں خصوصی چندہ مہم چلائے تاکہ مصیبت میں مبتلا شام اور برما کے مسلمانوں کی تعاون کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ الحدمت فاونڈیشن ایک رضاء کار تنظیم ہے جو رنگ وہ نسل سے بالا تر ہو کر پوری دنیاں میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کررہی ہے۔الخدمت فاونڈیشن بہت جلد گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ اور ائندہ سال کی اخداف میڈیا کے سامنے پیش کرے گی ۔