تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی صفر ہے ،ڈاکٹر عباد اللہ

تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی صفر ہے ،ڈاکٹر عباد اللہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈاکٹر عباد اللہ نے حالیہ بارشوں سے پشاور کے عوام کو پہنچنے والے تکالیف پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی تبدیلی کے نعروں کا پول کھول دیا ہے، بارشوں کے دوران پشاورشہر کی گلیاں و سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگی تھی، جو صوبائی حکومت کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خوا اسمبلی و ریڈیو پاکستان کے عمارت کے سامنے اہم شاہراہ پر کئی روز تک اتنا پانی کھڑا رہا کہ جس میں رکشے اور گاڑیاں تک ڈوب گئیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ اسی سڑک سے روز گزرتے رہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور تحریک انصاف نے پانامہ کا ڈرامہ لگا کر خیبر پختون خوا کے عوام کو مکمل طور پر بھلا دیا ہے اور انکی انہی ڈراموں کی وجہ سے صوبے کی حالت روز بروز روبہ زوال ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -