2 فروری کو مخالفین عبرتناک شکست سے دو چار ہوں گے ،چیئرمین ہائیڈرو یونین

2 فروری کو مخالفین عبرتناک شکست سے دو چار ہوں گے ،چیئرمین ہائیڈرو یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)آل پاکستان واپڈا ہائیڈو یونین کے صوبائی چیئر مین اقبال خان نے کہا ہے کہ 2فروری کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں ہائیڈو یونین مزدور دشمن مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریگی ۔ہائیڈرو یونین کی کامیابی دراصل واپڈا ملازمین کی کامیابی ہے جو ملازمین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کر یقین رکھتی ہے ۔وہ چارسدہ میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈور الیکٹرک یونین چارسدہ ڈویژن کے زیر اہتمام 2فروری کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم کے حوالے سے منعقدہ واپڈا ملازمین کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مستجاب خان ، سرکل چیئر مین طارق خان ، ڈویژنل چیئر مین اکرام اللہ خان، جنرل سیکرٹری حاجی مرجان خان ، حسن زیب ، ثناء اللہ ، جان محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل واپڈا ملازمین میں انعامات بھی تقیسم کئے گئے ۔ صوبائی چیئر مین اقبال خان اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت واپڈا ملازمین کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں ۔حکومت بیروزگاری ختم کرنے کی بجائے بیروزگاری میں اضافے کی سازشیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2فروری کو ہائیڈو اور پیغام یونین کے مابین ریفرنڈم ہے جو دراصل مزدور دشمن اور مزدور دوست تنظیموں کے مابین ٹھاکرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہائیڈرو یونین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریگی اور ملازمین کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے پہلے سے زیادہ جدو جہد کریگی ۔