سندھ ہائی کورٹ کی مرتضیٰ وہاب کوعہدے سے ہٹانے کی ڈیڈ لائن ختم

سندھ ہائی کورٹ کی مرتضیٰ وہاب کوعہدے سے ہٹانے کی ڈیڈ لائن ختم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مشیر قانون مرتضی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مرتضی وہاب بدستور عہدے پر کام کر رہے ہیں اور سرکاری مراعات بھی لے رہے ہیں۔ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری سندھ نے مشیر قانون کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی تھی لیکن وزیراعلی مراد علی شاہ کے شہر میں نہ ہونے کی وجہ سے سمری پر دستخط نہیں ہو سکا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -