کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ عذاب بن چکا ہے، انتخاب سوری

کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ عذاب بن چکا ہے، انتخاب سوری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ ایک عذاب بن چکا ہے، ٹریفک پولیس اورمتعلقہ افسران کی غفلت سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔سڑک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کی ذمہ داری رینجرز کے سپرد کی جائے ۔یہ با ت ہیومن رائٹس نیٹ ورک (ایچ آراین) کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری اور ڈپٹی جنرل سیکریٹر ی ڈاکٹر خالدجمال نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ۔ انھوں نے مز ید کہا کہ ٹریفک پو لیس کی نا اہلی کے با عث کلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا ،شارع فیصل، صدر، ایم اے جنا ح روڈ، ملیرسمیت دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک جام کا مسئلہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے ،جبکہ عوام ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔ شہر میں تھوڑی سے بارش ہو نے کے بعدمتعدد سڑکیں تا لاب کا منظر پیش کرتی ہے اور یہی پا نی کئی دنوں تک سڑکوں پر جمع رہتا ہے۔ انھوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹریفک کے مسئلہ پر فوری ٹھوس اقدامات کرے اور ہر شہری کو ٹریفک کے قوانین کا پابند کرائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -