کراچی ، جعلی موبائل فونز کی فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی

کراچی ، جعلی موبائل فونز کی فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں قانون نافذکرنے والے ادارے نے ایم اے جناح روڈ پر واقع النجیب موبائل مارکیٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مہنگے اسمارٹ فونز برانڈ کے جعلی موبائل فونز بنانے والے تین افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں جعلی موبائل فونز ضبط کرلئے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک اطلاع پر النجیب موبائل مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے محمد یوسف سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،گرفتار تینوں افراد مہنگے اسمارٹ فونز بنانے والی برانڈڈ کمپنیوں سے ملتے جلتے جعلی موبائل فونز کی فروخت میں ملوث پائے گئے ،گزشتہ کچھ عرصے سے شہر میں جعلی موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث صارفین دھوکادہی کا شکار ہوکر نہ صرف اپنی قیمتی رقم کا ضیاع کررہے ہیں بلکہ رقم خرچ کرنے کے باوجود حقیقی پراڈکٹ کی خریداری سے بھی محروم رہ جاتے ہیں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -