میاں طاہر محمود کے والد کے انتقال پر فاروق ستار کااظہار تعزیت

میاں طاہر محمود کے والد کے انتقال پر فاروق ستار کااظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوایم لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر میاں طاہر محمود کے والد میاں محمد جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم پاکستان کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔