سی پیک منصوبے نے دشمنوں کے ہوش اڑادیئے ہیں ،اسماعیل راہو

سی پیک منصوبے نے دشمنوں کے ہوش اڑادیئے ہیں ،اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جمہوری ،سیاسی اورمعاشی اعتبار سے دن دگنی ترقی کررہا ہے، سی پیک منصوبہ نے دشمنوں کے ہوش اڑادیئے ہیں ،پاکستان اورچین کاشاہکار یہ منصوبہ ایشیا میں معاشی انقلاب برپا کرے گا،وزیراعظم نوازشریف نے قوم کوروشن مستقبل دینے کے لئے مستحکم معیشت کی بنیاد رکھ دی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرایم پی اے ماسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہو نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ترقی اور خوشحالی کی راستے پرچل پڑاہے،