کے یو جے کی جانب سے زیڈ ایچ خرم کے اعزاز میں تقریب

کے یو جے کی جانب سے زیڈ ایچ خرم کے اعزاز میں تقریب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کی جانب سے صحافی زیڈ ایچ خرم کے اعزاز میں صادقین آرٹ گیلری فریئر ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں صحافیوں ،فن کاروں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے یو جے کے صدر حسن عباس نے کہا کہ زیڈ ایچ خرم کی یو این او کی جانب سے بطور اعزازی سفیر نامزدگی صحافی برادری کے لیے اعزاز ہے ۔جنرل سیکرٹری واجد رضا اصفہانی نے خرم کو نوجوانان ،صحت ،ماحولیات ،امن ،کھیل ،ثقافت اور میڈیا کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔معروف کمپیئر و مصنف رضوان صدیقی نے امید کرتے ہوئے کہا کہ خرم نوجوانوں کو معاشرے کا موثر حصہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔معروف ٹی وی اینکر علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام حکومت سندھ کو کرنا چاہیے تھا وہ صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کیا ۔انہوں نے صوبائی وزراء کی عدم شرکت پر کڑی تنقید بھی کی ۔دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں حکومت سندھ کی مذمت کی ۔آخر میں زیڈ ایچ خرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اعزاز دیا جانا خوشی کی بات ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے اس عہدے کی پاسداری کرتے ہوئے فرائض انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ یو این او کے ساتھ مل کر کے یو جے کے ہمراہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کروں گا ۔انہوں نے تقریب منعقد کرنے پر کے یو جے کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض ممبر ایگزیکٹو کونسل مظہر عباس نے انجام دیئے جبکہ ان کی معاونت کے فرائض ایم ایم عالم اور صوفیہ کنول نے ادا کیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -