نیب کے ہاتھوں پراجیکٹ ڈائریکٹر اولس خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر عالمگیر خان گرفتار

نیب کے ہاتھوں پراجیکٹ ڈائریکٹر اولس خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر عالمگیر خان ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے پراجیکٹ ڈائریکٹراولس خان،ریجنل ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرزصاحبزادہ عالمگیرخان اوراللہ بخش کوڈرپ ایریگیشن سسٹم پراجیکٹ میں خردبردالزام میں گرفتارکرلیا۔ملزمان نے مبینہ طورپراختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے 170ملین روپے سے زیادہ کانقصان پہنچایاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت کی اشتراک سے ملک میںآبپاشی کے نظام اورذرعی پیداوارمیں مزید اضافہ بہتر بنانے کیلئے 2بلین روپے کی لاگت سے منصوبے کاآغازکیاتھا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے نامکمل اوربوگس سکیم کے نام پرپیسے ریلیزکردیئے اورکاشتکاروں کی20فیصدلازمی شراکت کویقینی بنانے میں ناکام ہوگئے اورکاشتکاروں کی بجائے غیرمستحق کاشتکاروں میں رقوم تقسیم کیں۔ملزمان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -