عمران خان 20 کروڑ عوام کا کیس سپریم کورٹ میں لڑ رہے ہیں ،ریاض خان
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض خان نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے بیس کروڑ عوام کا کیس سپریم کورٹ میں لڑرہے ۔حکمران سر سے لیکر پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہو ئے ہے ،چو رچور کا اختساب نہں کرسکتا ۔جب تک ان کرپٹ حکمرانو ں سے چوری کا دولت واپس نہیں کیا جاتا ،ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ،عوام مورثی سیاسی جماعتوں سے تنگ اچکے ہے ۔عمران خان نے صوبہ خیبر پحتون خواہ میں جو تبدیلی لائی ہے مخالفین کو ہضم نہیں ہور ہی ہے ۔عوام ان کرپٹ سیاستدانوں کے خلا ف عمران خان کا ساتھ دے ،اگلے الیکشن میں پی ٹی ائی بونیر سمیت پورے خیبر پحتون خواہ میں عوام کی مدد سے کلین سویپ کرے گی ۔بونیر میں مزید عوام کھوکھلے نعروں سے دھوکہ نہیں ہو ں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برجو کانڑے میں امبارس خان کی قیادت میں جماعت اسلامی سے درجنوں افراد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر امبارس خان ۔سیف اللہ خان ۔حنیف اللہ خان ۔اکرام اللہ ۔عبدلباقی ۔گل ذادہ ۔میاں گل جان ۔بحتی رحمان ،فضل الرحمان ،فرین خان ۔شیر علی خان ،جان شیر نے اپنے خاندانو ں اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے سالوں کا ناطہ توڑکر پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا ،شمولیتی تقریب سے پاکستان تحریک انصا ف کے ڈویژنل سینئر نائب صدر امیر الامان خان ۔ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نعیم الدین خان ایڈوکیٹ ،ملک اختیار اور دیگر نے بھی خطاب کئے ۔ضلعی صدر نے کہا کہ ماضی میں عوام کو جھوٹو نعروں سے دھوکہ دیا گیا اور منتحب ہو نے کے بعد منتحب ممبران نے عوام کے مسائل حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں لی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد شحصیت ہے جو کرپشن سے پاک ہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ میں اپنا نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کو کیس جمع کیاہے اور انشاء اللہ عوام بہت جلد خوشحبری سنیں گے ۔پاکستان میں مزید چور حکمرانی نہیں کریں گے ۔پی ٹی ائی بونیر سمیت پورے صوبہ خیبر پحتون خواہ میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ،انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی ۔