الحاج مصلح الدین سپلمئی ترناب ضلع چارسدہ وفات پاگئے
پشاور( سٹاف رپورٹر )معروف سماجی شخصیت الحاج مصلح الدین سپلمئی ترناب ضلع چارسدہ بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی۔نمازہ جنازہ میں سیاسی کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم فضل قیوم محکمہ اطلاعات کے سُسر ، ذوالفقارعلی اور احمد علی کے والد محترم جبکہ جان شیر خان، اسماعیل خان، اورنگزیب خان، افتخار خان اور فیض اﷲ کے چچا اور عبدالحمید خان کے ماموں تھے۔