قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کا خاتمہ پی پی کا منشور ہے ،ڈاکٹر فاروق

قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کا خاتمہ پی پی کا منشور ہے ،ڈاکٹر فاروق

  

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی تحصیل امبار میں پی پی پی کا شمولیتی تقریب۔ مقامی ملک گلاب سید سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے ورکروں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل امبار بسی کور کمانگرہ میں پیر کے روز پا کستان پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی کا ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں معروف مقامی تجارتی شخصیت ملک گلاب سید اور مختلف سیاسی پارٹی کارکنان نے درجنوں کی تعداد میں اپنے خاندانوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس مو قعہ پر پی پی پی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل، سیکرٹری انفارمیشن جا ن ولی، ملک محمد امین اور حاجی گلاب سید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں قبائلی عوامی کی ترقی چاہتی ہے۔ اور پی پی پی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنے دور حکومت میں بالغ رائے دہی، سیاسی آزادی اور دوسرے بنیادی حقوق بحال کرائے۔ اور ایف سی آر میں عملی تبدیلی لا کر قبائلی عوام کو ریلیف دیا ہے۔ اب بھی پارٹی کا منشور ایف سی آر کا خاتمہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -