ہری پور ، محفل میلاد مصطفٰے ؐ کانفرنس آج ہوگی

ہری پور ، محفل میلاد مصطفٰے ؐ کانفرنس آج ہوگی

  

ہریپور(نامہ نگار )جامع مسجد رسالداریاں میں محفل میلاد مصطفٰے ؐ کانفرنس 28 جنوری بروز ہفتہ کو ہو گی پیر محمد عطاء المصطفٰے رضوی خطاب کریں گے تفصیل کے مطابق جامع مسجد رسالداریاں کے خطیب میاں عزیزالرحمان نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جامع مسجد محلہ رسالداریاں میں محفل میلاد مصطفٰیﷺ بسلسلہ جشن عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے 28 جنوری بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب منعقد کی جائے گی جس کی صدارت پیر سید علی اصغر شاہ سجادہ نشین سولن شریف حویلیاں کریں گے جبکہ حضرت علامہ پیر محمد عطاء المصطفٰے رضوی خطیب اعظم فیصل آباد خصوصی خطاب کریں گے مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ مشہور و معروف قاری القراء قاری شہباز قادری گجرات والے خصوصی نعت اور تلاوت پیش کریں گے اہلیان محلہ رسالداریاں اور انتظامیہ جامع مسجد رسالداریاں نے تمام حضرات کو اس نورانی مھفل میں شرکت کی دعوت دی ہے محفل کے اختتام پر لنگر غوثیہ تقسیم کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -