وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی مرحومین کی وفات پر تعزیت

وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی مرحومین کی وفات پر تعزیت

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ جمعہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چودہواں گئے جہاں انہوں نے جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر و سماجی شخصیت عبدالستار بابڑ کے جواں سال فرزند کی ٹریفک حادثے میں اندوہناک موت پر اہل خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وہ کچھ دیر وہاں رہے،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثناء مظفر سید ایڈوکیٹ نے دیر پائیں کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا اور پسماندگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -