رستم دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،51گرفتار

رستم دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،51گرفتار

  

رستم (نمائندہ پاکستان)تھانہ چورہ کی حدودمیں پاک آرمی اور مردان پولیس کامشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 51مشتبہ افراد گرفتار، 04 غیر رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج۔ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی اور ڈی ایس پی رورل کامران خان،ایس ایچ اوتھانہ چورہ طاہر خان کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ چورہ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ۔51مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔400مکانات چیک کرکے04 غیر رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ آپریشن کے دوران 07 بندوق ،10رائفل، 02 کلاشنکوف اور 238عدد کارتوس بھی برامد ہوئے۔جبکہ منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1020گرام چرس بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد اور مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کرتے ہوئے 20مشکوک موٹرسائیکلیں بھی قبضہ پولیس کی گئی جبکہ4افراد کو زیر دفعہ 107/151اور05افراد کو زیر دفعہ 523/550کے تحت گرفتارکیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -