چاروں لاپتہ ہونے والے بلاگرزپراسرار طور پر گھروں کو پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں لاپتہ ہونے والے بلاگرزپراسرار طور پر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق رواں ماہ اسلام آباد ے ایک اور پنجاب سے 3 بلاگرز لاپتہ ہوئے تھے۔لاپتہ ہونے والے بلاگرز میں سے سلمان حیدر 6 جنوری کو اسلام آباد،احمد وقاص اور عاصم سعید 4 جنوری کو لاہور سے جبکہ احمد رضا نصیر 7 جنوری کو ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہوا تھا۔چاروں بلاگرز آج صبح اپنے اپنے گھروں کو پہنچے۔
دوسری طرف وقاض گورایہ اور سلمان حیدر کی فیملی نے ان کی واپسی کی تصدیق نہیں کی ہے۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی کے مطابق سلمان حیدر گھر واپس پہنچ گئے ہیں تاہم وہ ابھی تک اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سلمان حیدر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ انہوں نے ابھی پولیس سے بات کرنے سے معذرت کی ہے۔