آج بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بعض علاقوں میں بارش برسنے کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آج بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بعض علاقوں ...
آج بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بعض علاقوں میں بارش برسنے کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑسکتی ہے۔

ترجما ن عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، مالاکنڈ ،ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ۔

شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: مالم جبہ04، کلام اور سیدو شریف 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ میں02 اور استور میں 0.2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ میں  سمنگلی روڈ پر گھر میں دھماکا ، تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی12، پاراچنار منفی08، مالم جبہ منفی06، استور، قلات منفی04، مری منفی03، چترال، دیر، کالام، کوئٹہ، گوپس، بگروٹ منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور ، اسلام آباداور پشاور میں کم سے کم07، کراچی 11،گلگت اور ہنزہ میں 02جبکہ کوئٹہ اور چترال میں منفی 02تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -