”میری کامیابی کوکسی کی بری نظر لگ گئی ہے“ماہر ہ خان

”میری کامیابی کوکسی کی بری نظر لگ گئی ہے“ماہر ہ خان
”میری کامیابی کوکسی کی بری نظر لگ گئی ہے“ماہر ہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ اور بالی ووڈ فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ خان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی ماہر ہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان اور بھارت کے کشیدہ حالات کی وجہ سے پاکستان میں ”رئیس “ کی نمائش نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کی کامیابی کو بری نظر لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ”میں محسوس کرتی ہوں کہ میری کامیابی کو کسی کی بری نظر لگی گئی ہے جس کی وجہ سے میری فلم پاکستان میں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جاسکی“۔تاہم ماہرہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ بال ووڈ فلمیں پاکستانی سینماﺅں میں دوبارہ نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ماہرہ خان نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ آپ بالی ووڈ جیسی بڑی ا نڈسٹری میں اپنی پہچان بنا پاتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اداکار اگر بھارتی فلموں میں اپنا مقام بناتا ہے تو اسے اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے ۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کہ کیا اب ان کا رجحان پاکستانی فلموں سے ہٹ گیا ہے ؟جواب میں حیران کن طور پر انہوں نے کہا کہ نہیں ایسا بالکل نہیں ہے میر ی اب بھی پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں اگر کوئی اچھا کردار ملا تو وہ ضرور کام کریں گی۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ”پاکستانی فلمیں میر ی پہلی ترجیح ہیں تاہم میں اپنے کردار پر کمپرومائز نہیں کرونگی،میں ایسی فلم میں کام کرونگی گی جو کوالٹی کے لحاظ سے اچھی ہو“۔دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“کو اگلے ہفتے تک پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے ”رئیس“ اور ”قابل“ کو بھارت میں ایک ہی دن نمائش کیلے پیش کیا گیا تھا جبکہ ”رئیس“46.75 کروڑ روپے کما کر ”قابل “ سے آگے ہے ۔ اس کے مقابلے میں ریتک روش کی فلم ”قابل“ ابھی تک 23.25 کروڑ کما سکی ہے۔

مزید :

تفریح -