نوعمر دہشت گرد افغانستان سے تربیت لیکر پاکستان روانہ،خفیہ رپورٹ منظر عام پر آگئی
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) حساس اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے ملک بھر میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے 10سے 12سال کی عمر کے لڑکوں کو خود کش حملوں کی تربیت دیکر روانہ کر دیا ہے ، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے حساس اداروں اور پولیس کو خبر دار کیا ہے کہ کالعدم تنظیم بی آر اے کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں اہم مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے سندھ اور بلوچستان کے ساتھ لگنے والے پنجاب کے سرحدی شہروں میں بھی دہشت گردی کی بڑی کاروائیاں کی جا سکتی ہیں ۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے وکلاء اور عدالتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی ایس کی جانب سے افغانستان میں 10سے 12سال کی عمر کے لڑکوں کو خود کش حملوں کی تربیت دیکر پاکستان میں خود کش حملے کرنے کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے جو کسی بھی شہر میں اہم مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں سکیورٹی اداروں کی جانب سے مطلع کئے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے صوبے بھر کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے ۔