افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں اشتعال انگیزی,شاہینوں کے جوابی وار سے ایک افغان اہلکار ہلاک

افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں اشتعال انگیزی,شاہینوں کے جوابی وار سے ایک ...
افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں اشتعال انگیزی,شاہینوں کے جوابی وار سے ایک افغان اہلکار ہلاک

  

ا سپین بولدک/ اسلام آباد(اے این این) افغان فورسز کی ڈیورنڈ لائن کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں فائرنگ ، شاہینوں کے جوابی وار سے ایک افغان اہلکار کی جان نکل گئی، دو زخموں سے چور۔افغان میڈیا کی رپورٹ میں جنوبی صوبہ قندھار کے صوبائی پولیس چیف ضیاء درانی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ شبڈیورنڈ لائن کے پار سے شدت پسندوں نے ضلع اسپین بولدک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر افغان فورسز نے ان پر فائرنگ کردی ۔صوبائی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شدت پسندوں کے فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد پاکستان کے سرحدی محافظوں نے افغان فورسزپر فائرنگ کردی ۔ جھڑپ میں ایک افغان اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تاہم پاکستانی حکام کی طرف سے اس واقعہ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید :

قومی -