کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے

کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے
کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کاﺅنسل (آئی سی سی) ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک پاکستان پہنچ گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کرانے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین شہریار خان نے لاہور ایئر پورٹ پر جائلز کلارک کا استقبال کیا۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد آدھی ٹیم وطن پہنچ گئی

جائلز کلارک اپنے دورے کے دوران حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔انکے دورے سے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے انہیں سیکیورٹی صورتحال اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ جائلز کلارک اور ان کے ساتھ آنے والے آئی سی سی سیکیورٹی آفیشل کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے بورڈ عہدیداروں کو اس موقع پر دعوت دینے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑ ادیے ، پابندی کے باوجود عامر لیاقت کا پروگرام نشر

جائلز کلارک 2009ءمیں بنائی جانے والی آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور مختلف امور میں پی سی بی کی معاونت کیلئے سرگرم رہے ہیں، انہیںپاکستان کا دوست سمجھا جاتا ہے ۔زمبابوے کی میزبانی کے بعد پی سی بی اعتماد کی بحالی کا یہ سفر جاری رکھتے ہوئے مزید غیر ملکی ٹیموں کو بلانے کاخواہاں ہے۔اس ضمن میں کرکٹ کھیلنے والے ملکوں اور آئی سی سی میں گہرا اثر و رسوخ رکھنے والے جائلز کلارک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ادھر پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم پیش رفت میں مددگار ہوگا۔

مزید :

کھیل -