بہاولپور ٹریفک پولیس کا انوکھا کارنامہ،دوبھائیوں کے لائسنس پر ایک ہی تصویر لگادی

بہاولپور ٹریفک پولیس کا انوکھا کارنامہ،دوبھائیوں کے لائسنس پر ایک ہی تصویر ...
بہاولپور ٹریفک پولیس کا انوکھا کارنامہ،دوبھائیوں کے لائسنس پر ایک ہی تصویر لگادی

  

بہاولپور(صباح نیوز)بہاولپور میں ٹریفک پولیس نے دوسگے بھائیوں کے ڈرائیونگ لائسنس پر ایک ہی بھائی کی تصویر لگادی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپورمیں ٹریفک پولیس کا انوکھاکارنامہ سامنے آیا ہے،جہاں دوسگے بھائیوں کے ڈرائیونگ لائسنس پر ایک ہی بھائی کی تصویر لگادی۔بہاولپور کے رہائشی دونوں بھائیوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی درستگی کے لیے ٹریفک پولیس کے دفتر رابطہ گیا تو عملے نے اپنی غلطی ماننے سے ہی انکار کر دیا۔

عرفان خان اور فرقان خان نے اپریل 2016 میں اپنے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کے لئے ٹریفک پولیس آفس میں جمع کروائے تھے،ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ دوبارہ سے فیس جمع کروا کر اپنے لائسنس بنوائیں اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔بہاولپورکے دونوں بھائیوں کا کہناہے کہ غلطی ٹریفک پولیس کے عملے سے ہوئی ہے تو ہم دوبارہ سے کس بات کی فیس ادا کریں،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے لائسنس کی تصیح نہ کی گئی تو وہ ٹریفک پولیس دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

مزید :

بہاول پور -