بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑ ادیے ، پابندی کے باوجود عامر لیاقت کا پروگرام نشر

بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑ ادیے ، پابندی کے باوجود عامر لیاقت کا ...
بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑ ادیے ، پابندی کے باوجود عامر لیاقت کا پروگرام نشر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بول ٹی وی انتظامیہ نے پیمرا کی پابندی کے باوجود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام نشر کر دیا جس پر وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹی وی چینل انتظامیہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام ’ ’ ایسے نہیں چلے گا “ نشر کر دیا جس کے بعد انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ۔

شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا

پیمرا نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور انکے پروگرام پر پابندی عائد کرتے ہوئے انتظامیہ پر وواضح کیا تھا کہ اگر پروگرام نشر کیا گیا تو چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا مگر ”بول“ انتظامیہ نے ان احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام نشر کر دیا ۔

کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے

پیمرا کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت اور پروگرام’ ’ایسے نہیں چلے گا “پر فوری اور مکمل پابندی عائد کئے جانے کے باوجود ناصرف پروگرام آن ائیر کیا گیا بلکہ اس کی تشہیر بھی کی گئی لہذا انتظامیہ وضاحت پیش کرے کہ اس نے پیمرا احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی؟

یاد رہے پیمرا نے پروگرام کے ذریعے نفر ت پھیلانے اور نفرت آمیز بیانات پر ڈاکٹر عامر لیاقت اور انکے پروگرام پر پابندی عائد کی تھی جسے ایک روز بعد ہی ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -