پاکستان کا وہ موبائل نیٹ ورک جس کے انٹرنیٹ کی رفتار 2 گنا ہو گئی، صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی

پاکستان کا وہ موبائل نیٹ ورک جس کے انٹرنیٹ کی رفتار 2 گنا ہو گئی، صارفین کیلئے ...
پاکستان کا وہ موبائل نیٹ ورک جس کے انٹرنیٹ کی رفتار 2 گنا ہو گئی، صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلولر کمپنی یوفون کے 3G سپیکٹرم میں توسیع کے بعد اس کے انٹرنیٹ کی رفتار میں 2 گنا اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث صارفین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

وہ وقت جب پاکستان کی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کو ہی قتل کردیا گیاتھا، پارلیمانی تاریخ کا سب سے افسوسناک واقعہ

تفصیلات کے مطابق یوفون کا 3G نیٹ ورک 5 میگاہرٹز کے سپیکٹرم کے ذریعے 2100 میگاہرٹز کے بینڈ پر چل رہا تھا جو اس نے 2014ءمیں ہونے والی نیلامی میں حاصل کیا تھا۔ تاہم اب سپیکٹرم کی اصلاح کے ذریعے یوفون کا 3G سپیکٹرم تقریباً 9.2 میگاہرٹز تک پہنچ گیا ہے۔

اس ترقی کے ساتھ یوفون اب اپنی 3G سروسز 900 میگاہرٹز کے سپیکٹرم کے ذریعے صارفین تک پہنچا رہا ہے جو 2100 میگاہرٹز کے سپیکٹرم کی نسبت زیادہ بہتر، گہری اور زیادہ دور تک کوریج دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یوفون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رینر راتھ گیبر کا کہنا ہے کہ ” ہم نے کامیابی سے لاہو، قصور، شیخوپورہ ، رائے ونڈ اور ان علاقوں میں موجود تمام ہائی ویز پر 3G سروس کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔ان شہروں میں موجود یوفون صارفین پہلے سے معیاری اور بہتر رفتار کیساتھ 3G انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیکٹر میں اصلاح کیساتھ ساتھ ان کی کمپنی نیٹ کی توسیع پر بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے اور یوفون نے لاہور شہر میں واقعہ تمام سگنل ٹاورز کو 3G میں تبدیل کر دیا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ پورے شہر میں یوفون کے نیٹ ورک پر پہلے سے بہتر اور معیاری 3G سروس میسر ہو گی۔

وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ میں نیٹ ورک کو وسیع کر چکے ہیں جس کے باعث صارفین صاف آواز اور تیز تر 3G انٹرنیٹ سروس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ سی ای او نے تصدیق کی کہ کمپنی آنے والے دنوں میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی سپیکٹرم کی اصلاح کرے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -