چکوال:ن لیگی یونین کونسل چیئرمین 3 ساتھیوں سمیت قتل

چکوال:ن لیگی یونین کونسل چیئرمین 3 ساتھیوں سمیت قتل
چکوال:ن لیگی یونین کونسل چیئرمین 3 ساتھیوں سمیت قتل

  

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈنڈوت میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ن لیگ کے چیئرمین یو سی ڈنڈوت راجا ماجد اور ان کا بھانجا بھی شامل ہے۔

شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا،پڑھنے کیلئے کلک کریں

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے.نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں کونسلر ڈونڈوت بھی شامل ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیئرمین یوسی ڈنڈوت اپنے بھانجوں شان اور طارق کے ہمراہ جارہے تھے کے راستے میں ان کی طاق میں بیٹھے نامعلوم شخص نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پابندی ختم،بھارتی فلمیں 30 جنوری سے پاکستانی سینماؤں کی زینت بنیں گی،پڑھنے کیلئے کلک کریں

مزید :

چکوال -