پی سی بی کا محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ، احمد شہزاد کی واپسی کا قوی امکان

پی سی بی کا محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ، احمد ...
پی سی بی کا محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ، احمد شہزاد کی واپسی کا قوی امکان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں احمد شہزاد کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور اظہر علی کی کپتانی کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث محمد حفیظ اور عمر اکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور مارچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ٹیم میں دوبارہ شامل کر لیا جائے گا۔

آسٹریلیا سے شکست،پاکستان کی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھ گئے

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں بڑی تبدیلیاں کئے جانے کا عندیہ دے چکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو ہٹا کر قیادت سرفراز احمد کو سونپ دی جائے گی جو اس وقت ٹی 20 ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

مزید :

کھیل -