شاہد آفرید ی کا دورہ آرمی پبلک سکول پشاور ‘طلبہ میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

شاہد آفرید ی کا دورہ آرمی پبلک سکول پشاور ‘طلبہ میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا
شاہد آفرید ی کا دورہ آرمی پبلک سکول پشاور ‘طلبہ میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

  

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفرید ی نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا۔انہوں پاک آرمی کے افسروں ‘نوجوانوں او ر متعلقہ سکول کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے شاہد آفرید ی نے خطاب کیا اور شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہد آفریدی نے طلبہ میں پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کی شرٹس اور کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیں۔

قومی ٹیم کی ڈاکٹر، پروفیسر اور جادوگر سے جان چھڑائی جائے، سرفراز نواز

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر رہا ہوں ‘نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کرتا رہوں گا تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔اے پی ایس کے پچاس طلبہ کو پاکستان سپر لیگ کے میچ دکھائیں جائیں گے۔انہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن کا دورہ کیا اور یتیم بچوں کی کفالت میں مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی فاﺅنڈیشن بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کھیل -