سٹے آرڈر کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

سٹے آرڈر کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
سٹے آرڈر کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  

لاہور(صباح نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی بزنس حکم امتناعی کے پیچھے نہیں چل سکتا، سٹے آرڈر کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔ہفتہ کولاہورچیمبرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدمنصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی کے کلچر کو بھول جائیں، کوشش ہے کوئی معاملہ زیادہ دیرتک حکم امتناع میں نہ رہے، جبکہ حکم امتناعی لیکر دوسرے کو تکلیف پہنچانے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔

سیدمنصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے پر عدالت آنے کی ضرورت نہیں ہوتی،مصالحتی نظام دنیا بھر میں کامیاب ہو رہا ہے، مسئلے بند کمرے میں بھی حل ہوسکتے ہیں، جبکہ عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرتے کرتے لوگ تنگ آچکے ہیں۔

مزید :

لاہور -