فلیٹ سے 300 دستی بم، اسلحہ برآمد، 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 130 گرفتار

فلیٹ سے 300 دستی بم، اسلحہ برآمد، 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 130 گرفتار
فلیٹ سے 300 دستی بم، اسلحہ برآمد، 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 130 گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک)لیاری میں رینجرز نے ایک بند فلیٹ پر چھاپہ مار کر 300 دستی بم اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے۔ برآمد کیا گیا اسلحہ عزیر گروپ کی جانب سے شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے چھپایا گیا تھا،جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 3 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت130ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، پاک کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 22کلوچرس ،2کلوافیون اور 7کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ فوٹو لین میں خالی فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گھر کے سامان میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد اسلحہ وگولہ بارود میں مختلف اقسام کے 301دستی بم ، ایک لائٹ مشین گن ، 2جی تھری ، چار 303رائفلیں ، 22بور رائفل، ایک پش پشا رائفل، دو 30بور منی کلاشنکوفیں،4ایس ایم جیز، 12بور رپیٹر ،نائن ایم ایم،30بور،32بور پستول ، ، مختلف اقسام کی 16ہزار 832گولیاں ، 2عدد ٹیلی اسکوپ ، ایک سائلنسر ،گیس ماسک اور گیس کٹر کے علاوہ مختلف ہتھیاروں کے پرزہ جات بھی شامل ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ کا تھا جو کہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے چھپایا گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے کلفٹن، کورنگی اور جمشید ٹائون کے علاقوں میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کا رروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پکڑے گئے ملزمان میں 3 ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور بھی شامل ہے۔ چاروں ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاک کالونی میں واقع ایک گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، جو کہ سامان کے اندر چھپائی گئی تھی ،برآمد کی گئی منشیات میں 22کلوچرس ،2کلوافیوم اور 7کلو ہیروئن شامل ہیں۔

ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، افتتاح کیلئے وقت نہیں ، وزیر اعلی سندھ

دریں اثنا قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہو ئے متحدہ لندن گروپ کے یونٹ نمبر 76کے کارکن کمال کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی عباس کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کر درویش گروپ سے تعلق رکھنے والے تین کارندوں عبداللہ،محمد اقبال اور محمد زاہد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 32 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔اتحاد ٹاو¿ن پولیس نے بھی تین منشیات فروشوں طوہا خان،میاں سعید طارق اور واجد خان کو گرفتار کر کے ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ سائٹ اے پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز عمران اور عارف رحمٰن جبکہ مدینہ کالو نی پولیس نے ملزم علی احمد کو دھر لیا۔بلال کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان دانش،شہزاد اور بلال کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکے کے 257 پیکٹ برآمدکرلیے۔جمشید کوارٹر پولیس نے چھاپہ مار کر 3 ملزمان زاہد،سرفراز اور صادق فہیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی۔ مبینہ ٹائون پولیس نے بھی تین سٹریٹ کرمنلز زوہیب اللہ ،سعید گل اور نجیب خان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کی کارروائی ،60بھارتی ماہی گیر گرفتار

ادھر کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 79چھاپہ مار کارروائیوں اور 2مقابلوں کے دوران 100ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام سے کے 29ہتھیار اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔رینجرز ترجمان نے عوام الناس سے گزرش کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یارینجرز مددگار Whatsappنمبر0316-2369996یا ای میل ایڈریس rangers.madadgar@gmail.comیا رینجرز ہیلپ لائن 1101پرکال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ادھر منگھو پیر پولیس نے پختون آباد اور مشکی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش لعل زادہ اور امین بلوچ کے اڈوں پر چھاپے مار کر وہا ں موجود 2ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،جبکہ منشیات کے اڈوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔جوہرآبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4منشیات فروشوں مظہر،پرویز،عزیز اور محمد عمران کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ہیروئن اور منشیات برآمد کرلی۔ فرئیرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بشیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

مزید :

کراچی -